اشتہار

دبئی ایکسپو 2020: کیا آپ سیاحتی ویزے پر پورے 6 ماہ کا سیزن گزارنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دبئی ایکسپو 2020 کا سیزن 6 ماہ تک جارے رہے گا مقامی شہری تو اس میں پورے سیزن شرکت کرسکتے ہیں لیکن سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو 30 یا 90 دن کا ویزا ملتا ہے۔

اماراتی سیاحتی ویزا ہولڈرز کے پاس ایک طریقہ موجود ہے جس کے تحت وہ پورے چھے مہینے دبئی میں گزار سکتے ہیں، پہلے آپ 90 دن کے سیاحتی ویزے کی درخواست دیں قبول ہونے پر یو اے ای آجائیں اور پھر نوے دن گزارنے کے بعد 90 دن ویزے کی توسیع کا درخواست دائر کردیں اس طرح کرکے آپ 6 مہینے تک یہاں رک سکتے ہیں۔

یوں آپ دبئی ایکسپو 2020 کا پورا سیزن دیکھ سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں لائسنس یافتہ ٹریول ایجنٹ اور ہوٹل آپ کے لیے سیاحتی ویزے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اپنے ملک کے ٹور آپریٹر کے ذریعے بھی اماراتی ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔ یو اے ای میں رہنے والے دوست اور رشتے دار بھی اپنی طرف سے کسی عزیز کے لیے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایک مرتبہ ویزا مل جانے کے بعد اس کی توسیع کے لیے خاص رقم مختص ہے جس کی ادائیگی کے بعد درخواست منظور ہوگی۔ درخواست دائر کرنے کے لیے پاسپورٹ کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصاویر اور پرانا یا منسوخ ویزے کی کاپی ضروری ہے۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ویزا ختم ہونے سے قبل بھی تجدید کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

اماراتی حکومت طویل مدتی سیاحتی ویزا کا بھی اجرا کرتی ہے جس کی معیاد 5 سال ہے۔ آن لائن متعلقہ ویب سائٹ کے لیے مذکورہ مدت کی سیاحتی ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں