اشتہار

کیا سانپ کو پالا جاسکتا ہے؟ لڑکی ویڈیو نے دل دہلا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لڑکی کی گود میں آرام کرتے طویل القامت اژدھے کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو صافین کو خوفزدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں خوفناک اور طویل القامت جانوروں کو انسانوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن ویڈیو میں جنگلی جانور انسانوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کی گود میں طویل القامت اژدھے کو سر رکھ کر آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوشیزہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کررہی ہے جب کہ ایک 20 فٹ طویل اژدھا اپنا سر لڑکی گود میں رکھے ہوئے اپنے جسم کو حرکت دے رہا ہے جب کہ لڑکی اطمینان سے بیٹھی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں اتنے بڑے اژدھے کو لڑکی کی گود میں آرام کرتا دیکھ کر صارفین شدید خوف میں مبتلا ہورہے ہیں اس کے باوجود ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہورہی ہے۔

ویڈیو گزشتہ ماہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہوئی تھی جو اب اچانک وائرل ہوگئی اور اب تک اس ویڈیو کو تین کروڑ ستر لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’سانپ انسانوں کو صرف اپنا شکار بناتے ہیں، سانپ کے انسانوں کےلیے کوئی جذبات نہیں ہوتے، اس سے تو اچھا تھا کہ شیر یا ٹائیگر پال لیتی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں