اشتہار

بہترین دوست کون؟ اداکارہ منال خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

گذشتہ ماہ اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے بہترین دوست کا نام بتادیا ہے۔

منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ مالدیپ میں ہنی مون منارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔

مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ ‘انسٹاگرام’ پر منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ لی گئی اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے، جس میں منال خان نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: منال خان نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی

معروف اداکارہ کی یہ پوسٹ اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے اٹھائیس ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن تب انہوں نے اپنی منزل سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم اگلے روز انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ہنی مون منانے مالدیپ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ منال خان احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں