جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

منشیات برآمدگی کیس: آریان بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کا معاملہ سنگین ہوگیا، این سی بی نے آریان خان کے مزید تین روزہ ریمانڈ کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے کے تانے بانے ڈراک ویب اور بٹ کوائن سے ملنے لگے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معاملے کو مزید سنگین کہتے ہوئے عدالت نے آریان خان کے مزید تین روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

- Advertisement -

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید گرفتاریاں کی ہیں، جہاں ہم نے ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا ہے جو منشیات اس طرح کی پارٹیز میں مہیا کیا کرتا تھا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟
منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری، سلمان خان نے اہم قدم اٹھا لیا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کارروائی کے دوران منشیات کی پوری کھیپ برآمد کی تھی جس میں کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں