اشتہار

فوڈ چینل کی مضحکہ خیز ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے تجربات کو ان سوشل سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی توجہ حاصل کرے، مگر بعض اوقات یہ تدبیر الٹی پڑ جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک اطالوی فوڈ چینل کے ساتھ ہوا، جس نے ایک ڈش تیار کی اور اسے ‘بیلون بریڈ’ کا نام دے ڈالا، ڈش بنانے والے شیف نے اس کی خاصیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بنانے میں آسان اور مزیدار ہے اور اسے آپ روٹی کا بہترین متبادل بھی کہہ سکتے ہیں۔

مذکورہ شیف نے جیسے ہی اس کی ترکیب سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرا، پر شیئر کی تو صارفین کی آرا تقسیم ہوئی کسی نے اسے بہترین ریسپی قرار دیا تو کسی نے اسے روٹی کی تضحیک قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ شیف کی اس حرکت پر میں سخت ناراض ہو، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نان کو بیلون بریڈ کہنا بے عزتی کے زمرے میں آتا ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج سفید فام لوگوں نے روٹی دریافت کی ہے۔

- Advertisement -

غرض کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دس ملین  سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی برطانیہ سے ایک خاص قسم کا مکھن جسے لابسٹر اور کیکڑا مکھن کہا جاتا ہے، اس وقت سرخیوں میں آیا جب اسے 95 پاؤنڈ میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cookist Wow (@cookistwow)

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں