ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مقدمے کی کاپی ملنے میں تاخیر پر وکیل کا حملہ، دفتر میں توڑ پھوڑ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر وکیل نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

ملک میں وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ہائی کورٹ کی کاپی برانچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکیل ماجد جہانگیر نے مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر کاپی برانچ کو میدان جنگ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل ماجد کاپی ملنے میں تاخیر پر آپے سے باہر ہوگیا اور دفتر کے ڈنڈے سے کاپی برانچ آفس کے شیشے توڑ دئیے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کے خلاف اسسٹنٹ رجسٹرار کاپی برانچ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم وکیل ماجد جہانگیر کے خلاف ایف آئی میں دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں