جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈی جی خان: 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان کے علاقے چٹ سرکانی میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی  خان کے علاقے چٹ سرکانی میں 5 بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئے تھے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں، بچوں کی شناخت وسیم، محمد اسلم، مجاہد حسین، رضوانہ، مسکان کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: دریائے سندھ میں ڈوب کر 4 نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ دو ماہ قبل حیدرآباد کے علاقے کوہسار کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس اور مقامی افراد نے 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد لاشیں نکالیں تھیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔

والدین کا کہنا تھا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے نکلے تھے ساری رات ڈھونڈنے پر بچے نہ ملے اور صبح دریا سے ان کی لاشیں ملیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے لطیف آباد 12 نمبر کے رہائشی ہیں جن کی شناخت 19 سالہ متین ضیا، 15 سالہ اویس خالد اور دو سگے بھائیوں کی شناخت 16 سالہ حمزہ اور 14 سالہ عمیر سلطان کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں