اشتہار

آریان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر کس اداکار کی بیٹی موجود تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر معروف اداکار کی بیٹی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت آریان کو گرفتار کیا گیا اس وقت ایک اور معروف اداکار کی بیٹی بھی وہیں موجود تھیں۔

کئی روز گزرنے کے باوجود بالی ووڈ اداکار اور ان کی بیٹی کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی بیٹی کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم یہ بھی واضح نہیں کہ انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

آریان خان اس وقت ریمانڈ پر این سی بی کی حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں