ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سفاکیت کی انتہا، خود غرض باپ نے کمسن بچی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خون سفید ہوگیا، پنجاب کے شہر ساہیوال میں درندہ صفت باپ نے دوسری شادی کےلیے چار سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں تین روز قبل 4 سالہ بچی نور فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس واقعے کی تفتیش شروع کی قاتل بچی کا سفاک باپ نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درندہ صفت باپ نے محلے دار لڑکی سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور بچی کو شادی میں رکاوٹ سمجھتا تھا۔

نور فاطمہ کو شادی میں رکاوٹ سمجھنے پر راستے سے ہٹانے کےلیے قتل کرکے لاش کو گھر سے دور خالی جگہ پر پھینک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو صائقہ نامی خاتون نے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے، محلے دار لڑکی صائقہ اور مقتولہ بچی نور فاطمہ کا باپ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو خواتین صائقہ، اس کی ماں بشیراں اور ان کے ایک ملازم منیر کو گرفتار کرکے قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں