اشتہار

ورلڈ کپ: قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پاکستانی اسکواڈ کل بائیو سیکیور ببل میں منتقل ہوجائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج آخری بار نیشنل ٹی 20 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ اور تین اضافی کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں شامل ہوں گے جس کی نگرانی آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی میں ناکام کھلاڑی اعظم خان، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد حسنین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ سلیکٹرز پر شعیب ملک، حیدر علی، وہاب ریاض اور سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم آج قائمقام ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے مشاورت کریں گے، کھلاڑیوں کے بائیو سیکیور ببل میں جانے سے قبل چیف سلیکٹر ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں