تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فلم کی وجہ سے خاتون کی زندگی عذاب بن گئی

ڈرامے، فلم یا کسی پروگرام کو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے سے قبل بہت ساری معمولی باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو کسی بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک ایسی ہی غفلٹ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر شیئر ہونے والے ایک پروگرام  میں نظر آئی، جس کی وجہ سے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی زندگی عذاب بن گئی۔

معاملہ کچھ یوں پیش آیا کہ نیٹ فلکس پر شیئر ہونے والے مشہور پروگرام ’اسکوائڈ گیمز‘ کی ایک قسط میں اسکرین پر نمبر دکھایا گیا، عام طور پر ڈائریکٹر ایسے مناظر میں موبائل نمبر، شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف کوخفیہ رکھتا ہے یا اسے فرضی ظاہر کرتا ہے، مگر یہاں پروڈکشن ٹیم سمیت سب سے غلطی ہوئی اور انہوں نے خاتون کا موبائل نمبر بغیر چھپائے شیئر کردیا۔

جب یہ پروگرام نیٹ فلکس پر شیئر ہوا تو جو خاتون یہ نمبر استعمال کررہی تھیں اُن کو سیکڑوں نامعلوم افراد نے کالز اور پیغامات بھیجنے شروع کیے۔

خاتون نے اس حوالے سے پروڈکشن ٹیم اور نیٹ فلکس سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد کمپنی نے صارفین سے خاتون کو کال نہ کرنے کی درخواست کی۔

اسکوئڈ گیمز میں خاتون کا نمبر اس دعوت نامے پر لکھا ہوا ظاہر ہوا جو گیم میں شامل ہونے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو دیا گیا ۔ نو حصوں پر مشتمل اس سیریز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان کی بازی تک لگا دیتے ہیں۔

اس سیریز کو گزشتہ ماہ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا، جس کے بعد یہ اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے مشہور ہوا اور سیریز دنیا بھر میں مشہور ہوگئی۔

خبررساں ادارے کے مطابق اس فلم کو جنوبی کوریا کی مقامی پروڈکشن کمپنی نے تیار کیا جنہوں نے گزشتہ ماہ کم گل ینگ نامی خاتون کا انٹرویو کیا تھا، اسکرین پر نظر آنے والا نمبر بھی ان کا ہی ہے۔

Comments

- Advertisement -