اشتہار

جاپان میں‌ زمین لرز اٹھی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کی طرف چل پڑے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے مضافاتی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ماہرین نے سونامی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

- Advertisement -

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کا مشرقی علاقہ تھا، جس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔

جاپان میں آنے والے زلزلے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی، جس میں زمین کے لرزنے کی وجہ سے سڑک، کھمبوں کو بھی ہلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے کسی بھی خطرے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ شہریوں کو آفٹر شاکس کے حوالے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے ٹوکیو کے علاقے شنگوکو وارڈ کے ڈھائی سو سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، جس کی بھالی کا کام جاری ہے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ٹرین آپریشن کو تھوڑی دیر کے لیے معطل کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں