اشتہار

جنگل میں‌ نصب کیے گئے کیمرے میں عجیب و غریب ویڈیو محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو فوٹو گرافی بہت مشکل فن ہے مگر وائلڈ لائف فوٹو گرافی نہایت کٹھن کام ہے، جس میں کوئی ایک ویڈیو یا تصویر حاصل کرنے کے لیے کئی کئی روز انتظار کرنا پڑتا ہے۔

جنگلی جانوروں کی زندگی یا روز مرہ کو ریکارڈ کرنے کے  لیے وائلڈ لائف فوٹو گرافر کئی کئی روز جنگلات میں رہتے ہیں اور وہ دن کی روشنی سمیت رات کی تاریکی میں بھی موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

عام طور پر وائلڈ لائف فوٹو گرافر جانوروں کے قدموں کے نشانات دیکھ کر وہاں اپنے کیمرے کو ریکارڈنگ پر لگا کر  کئی کئی گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں، جس کے بعد کوئی ایک چھوٹی سی ویڈیو یا تصویر حاصل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں ایک فوٹو گرافر  جنگل میں اپنا کیمرہ ریکارڈنگ پر لگا کر چھوڑ کر گیا اور جب واپس آکر اُسے اٹھایا تو محفوظ ہوئی ویڈیو میں کچھ عجیب و غریب اور خوفناک مناظر تھے۔

دراصل فوٹو گرافر کے جانے کے بعد وہاں سے ریچھ کا گزر ہوا تو اُس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے کھانے کی بھی کوشش کی۔ ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی، جس میں ایک جنگلی ریچھ کو جدید ترین کیمرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اُسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں