اشتہار

سعودی عرب: ماسک کی پابندی ختم؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے مملکت میں ماسک کی پابندی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد العبد سے پوچھا گیا کہ کورونا ویکسین یافتہ افراد پر ماسک کی پابندی ختم ہوجاتی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے کورونا وبا کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا لہذا اس حوالے سے احتیاطی تدابیر جن میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال بھی شامل ہے پرعمل جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر کا مقصد لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنا ہے اسی لیے ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شخص ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے وبا سے کافی حد تک محفوظ ہو جاتا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وبا کا شکار ہونا ممکن نہیں لہذا احتیاط تدابیر پر عمل کریں۔

ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا اعضا کی پیوند کاری اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاوہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز بھی لے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں