جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی اسٹاک ایکس چینج میں آرامکو کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ کمپنی اپیل کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی اسٹاک ایکس چینج(تداول) میں سعودی آرامکو کے حصص میں عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اضافہ ہوا، بدھ کو تداول میں آرامکو کے شیئر کی قیمت بڑھ کر38سعودی ریال (10.13 ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے کمپنی کی مالیت 2 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آرامکو اگلے سال ایپل کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

- Advertisement -

تجزیہ کاروں نے آرامکو کے شیئر کی قیمت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ عالمی سطح پر تیل کی مانگ اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

قبل ازیں سعودی آئل کمپنی (آرامکو) کے سربراہ امین ناصر نے کہا تھا کہ ہماری توقع ہے کہ بحالی جاری رہے گی، ہم معیشتوں کو مزید کھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے انرجی انڈسٹری فورم پر تیل کی گنجائش 13 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کے منصوبوں کا اعادہ کیا اور کہا کمپنی کو عالمی توانائی کے شعبے میں اور بھی زیادہ طاقت حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ آرامکو اس ماہ کے اختتام پر تیسری سہ ماہی کے نتائج شائع کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں