جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان : نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کے اندر دھماکا،50 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

قندوز : افغان شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہرقندوز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 افراد زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ قندوزکی مسجد کے اندر دھماکا نمازجمعہ کے دوران ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے جب انہوں نے دھماکا سنا۔

- Advertisement -

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں متعدد افرادجاں بحق و زخمی ہوئے،طالبا ن کی اسپیشل فورس نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم دو افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں