اشتہار

والدین کا گھر چھوڑنے کے لیے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ماہانہ 290 ڈالر کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے والدین کا گھر چھوڑنے کے لیے نوجوانوں کو ماہانہ 290 ڈالر کی پیش کش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین نے نوجوانوں کو اپنے والدین کے گھر سے نکل کر کرائے پر رہنے کے لیے ڈھائی سو یورو ماہانہ ادا کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔

ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز نے منگل کو اس مجوزہ منصوبے کا اعلان کیا، جو 2022 کے حکومتی بجٹ کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

اگر پارلیمنٹ سے اس بجٹ کو منظوری ملتی ہے تو کرائے کے اس بونس کے حق دار 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان ہوں گے، جو سالانہ 23 ہزار 725 یورو (2,285 ڈالرز ماہانہ) کماتے ہوں۔

اس کے علاوہ انتہائی کمزور خاندانوں کو اضافی سبسڈی کی پیش کش بھی کی جا سکتی ہے جو کہ ان کے کرائے کے 40 فی صد تک ہوگی۔

اسپین: سینیما، کنسرٹس، میلے ٹھیلوں‌ میں‌ شرکت کے لیے نوجوانوں‌کو بڑی پیش کش

پیڈرو سانچیز کے منصوبے کے تحت کم آمدن والے افراد یہ رقم 2 سال تک وصول کریں گے، واضح رہے کہ اسپین میں اس وقت کرائے بہت زیادہ ہیں، دوسری طرف ملک میں بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے کرائے پر رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

2020 کے یورو اسٹیٹ کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اسپین میں لوگوں نے اوسطاً 30 سال کی عمر میں اپنے والدین کا گھر چھوڑا، جب کہ پورے یورپی یونین میں والدین کا گھر چھوڑنے کی عام عمر 26 سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں