اشتہار

مارک زکر برگ کا ہم شکل پاکستانی بچہ، ویڈیو دیکھ کر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر یہ بات مشہور ہے کہ کسی بھی انسان کے دنیا بھر میں 7 ہم شکل موجود ہیں۔

ہم شکل کیوں ہوتے ہیں اور کیسے، قدرت کی اس گتھی کو ماہرین ابھی تک سلجھا نہیں سکے، ہاں مگر اس بات پر ضرور متفق ہیں کہ دنیا میں ہم شکل موجود ہیں۔

آپ نے اس سے پہلے مختلف کھلاڑیوں، اداکاروں یا شخصیات کے ہم شکل دیکھیں ہوں گے، حال ہی میں بھارتی کھلاڑی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کی تصویر بھی سامنے آئی تھی، جسے دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔

- Advertisement -

اب فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بانی مارک زکر برگ کے ہم شکل کی ویڈیو سامنے آئی، جو گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں موجود ہے اور یہ کوئی نوجوان یا آدمی نہیں بلکہ بارہ سالہ بچہ ہے۔

ویڈیو بشکریہ سلمان شیخ

حال ہی میں صوبہ پنجاب سے سیاحت کے لیے اسکردو جانے والے نوجوان مارک زکر برگ کے ہم شکل بچے کو دیکھ کر حیران ہوئے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی۔

بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو اُسے دیکھ کر ہزاروں صارفین حیران رہ گئے کیونکہ واقعی یہ بچہ مارک زکر برگ کا بچپن معلوم ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں