اشتہار

سعودی دارالحکومت سے بڑی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے تفریحی پروگرامات(ریاض سیزن 2021) کی آمدنی دو ارب 90 کروڑ ریال سے بڑھ جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں متعلقہ ادارے کے چیئرمین ترکی الشیخ نے امید ظاہر کیا ہے کہ اس سال ‘ریاض سیزن’ کی آمدنی دو ارب 90 کروڑ ریال سے بڑھ جائے گی، ہمارے عزائم بلند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کی کوششوں سے اس سیزن میں مذکورہ بالا اعداد و شمار سے بڑھنے کی توقع رکھتے ہیں، گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے ریاض سیزن کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔

- Advertisement -

ترکی الشیخ نے بتایا کہ ریاض سیزن کا آغاز رواں سال 20 اکتوبر کو ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ اگلے سال مارچ تک جاری رہے گا، سیزن کے دوران سات ہزار 599 سے زیادہ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

جبکہ اس کے انعقاد کے لیے دارالحکومت ریاض کے 14 اضلاع میں 54 لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص ہے۔

خیال رہے کہ ریاض سیزن کے پروگرامز میں 70 عربی کنسرٹس، چھ بین الاقوامی کنسرٹس، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹر پرفارمنس، 18 عربی ڈرامے اور چھ بین الاقوامی ڈرامے شامل ہیں۔

دریں اثنا ایک فری ریسلنگ چیمپیئن شپ، دو بین الاقوامی میچز، 100 انٹرایکٹو سیشنز، 200 ریستوران اور 70 کیفے بھی کھلے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں