تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

جزیرے پر بہتے ’لال دریا‘ نے تباہی مچادی

میڈرڈ: اسپین کے جزیرے لاپالما میں کبرے وئیجا نامی آتش فشاں پھٹنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے جزیرے لاپالما میں کمبرے وئیجا نامی آتش فشاں پھٹنے سے کاروبار زندگی بڑی حد تک متاثر ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے۔

آتش فشاں تقریباً تین ہفتے قبل ابلنا شروع ہوا، جس سے 1200 ایکڑ تک کی زمین متاثر ہوئی اس کے نتیجے میں 6 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کے بالائی حصے کے گرنے سے مزید لاوا بہنا شروع ہوا جو جزیرے کے صنعتی زون کی جانب رواں تھا۔

آتش فشاں کی ایک ہنگامی کمیٹی کے تکنیکی سربراہ میگل آنگل مور کیوندی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی فکر تھی کہ لاوا کا بہاؤ کائیے ہون دے لاگاتا نامی ایک صنعتی زون کی طرف ہے جہاں کئی گودام اور کاروبار ہیں، وہاں لاوے کی مقدار بہت زیادہ ہے۔

ایئرلائنز اور ایئرپورٹ حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے لاپالما سے آنے اور جانے والی پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے معطل ہوگئی تھیں جو گزشتہ روز بحال کردی گئیں۔

Comments

- Advertisement -