اشتہار

یو اے ای، لکی ڈرا نے تارک وطن نوجوان کی قسمت بدل ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: محظوظ براہ راست قرعہ اندازی میں بنگلہ دیشی تارک وطن کی لاٹری کھل گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مشہور ومعروف ہفتہ وار قرعہ اندازی’ محظوظ’ میں اس بار قمست نے بنگلہ دیشی شہری کا ساتھ دیا اور وہ ایک ملین درہم کا حقدار ٹہرا۔

46ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی میں دوسرے انعام کے فاتح کے طور پر اعلان کیا گیا، جب اس نے قرعہ اندازی میں چھ میں سے پانچ نمبروں میں مماثلت حاصل کی ، جس سے وہ اس سال محظوظ کا 16 واں کروڑ پتی بنا۔ اس کے علاوہ 102 افراد نے ہزار درہم حاصل کئے، قرعہ اندازی کی مجموعی انعامی رقم 1171440 درہم تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محظوظ  ڈرا کا پہلا انعام 50 ملین درہم ہے، جو اب بھی جیتنے کا انتطار کررہا ہے اور اس ہفتے سولہ اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات نو بجے پھر فاتح قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای، بیروزگار پاکستانی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

حکام کے مطابق جو لوگ اس ہفتے کو قرعہ اندازی سے محروم ہوگئے وہ متعلق ویب سائٹ پر جاکر یا 35 روپے میں پانی کی بوتل خرید کر اس کا حصہ بن سکتے ہیں، خریدی گئی پانی کی بوتل ہر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے کیونکہ اسے محظوظ  کے کمیونٹی پارٹنرز کے زریعے عطیہ کیا جائے گا اور ضرورت مندوں کو ہائیڈریٹ کیا جائے گا۔

محظوظ  کے مینجنگ ڈائریکٹر ایونگر نے ایک بیان میں کہا کہ مہزوز لوگوں کے خوابوں کو سچ کرنے اور کمیونٹی کو کچھ واپس دینے کے لئے وقف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں