جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سدرن پنجاب نے کے پی کو 11 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 27ویں میچ میں سدرن پنجاب کی جانب سے دیے جانے والے 194 رنز کے تعاقب میں کے پی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناسکی۔

نبیل گل کی 54 رنز کی اننگز کے پی کو شکست سے نہ بچاسکی، کامران غلام 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افتخار احمد نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

عامر عظمت 6 اور صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آصف آفریدی کو 2 رنز پر عامر یامین نے رن آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عامر یامین اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سدرن پنجاب نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے تھے، طیب طاہر نے 48 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اعظم خان 25 اور عامر یامین 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سراج 18 اور آغا سلمان 16 رنز بنا کر نیاز خان کا نشانہ بنے۔

کے پی کی جانب سے عمران خان اور نیاز خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ارشد اقبال ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں