جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ بیلٹ کا ٹائٹل کس نے جیتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے ڈبلیو بی سی کی ہیوی ویٹ بیلٹ کے مقابلے میں امریکی باکسر ڈیونٹے ولڈر کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اور برطانوی باکسر میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ٹائسن فیوری نے 11ویں راؤنڈ میں ولڈر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے بیلٹ کا کامیاب دفاع کیا۔

ابتدا میں ولڈر اپنے برطانوی حریف پر بھاری پڑتے نظر آئے، ولڈر کے زور دار پنچ سے ٹائسن فیوری دو بار ناک ڈاؤن ہوئے تاہم دونوں بار اٹھ کھڑے ہوئے۔

- Advertisement -

گیارہویں راؤنڈ میں ٹائسن فیوری کے دائیں پنچ نے ورلڈر کو زمین پر پٹخ دیا جس کے بعد وہ اٹھ نہ سکے۔

واضح رہے کہ یہ ٹائسن فیوری اور ڈیونٹے ولڈر کے درمیان ورلڈ باکسنگ کونسل کی ہیوی ویٹ بیلٹ کے لیے تین مقابلوں کا دوسرا میچ تھا۔

اس سے قبل پہلی فائٹ میں بھی ٹائسن فیوری کامیاب رہے، دوسری فائٹ میں ڈیونٹے کو ہرا کر انہوں نے بیلٹ کا دفاع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں