اشتہار

آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تھری کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواریاسر سلطان20142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو ہدری محمدسعید11608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔

ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام نےآج پھر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کویقینی بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں