جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے ، شہر میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول ہوئی، بھتےکی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔

فیروزآباد تھانے میں بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ مدعی ثقلین کی جانب سے درج کرایا گیا۔

- Advertisement -

مدعی نے کہا ہے کہ دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا، خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں پولیس نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا، جس نے مبینہ طور پر ملزم سے ای میل پر کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔

متاثرہ تاجر نے ای میلز موصول ہونے کے بعد پولیس کو شکایت درج کرائی تھی ، متاثرہ تاجر نے بتایا تھا کہ اُس سے ملزم نے ای میل کے ذریعے دس کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں