جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جزیرہ ہوائی میں زمین لرز اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکا کے سب سے بڑے جزیرہ ہوائی کے جنوب میں علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ جزیرہ ہوائی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز سطح زمین سے 35 کلو میٹر نیچے تھا۔

زلزلے کا مرکز جزیرہ ہوائی کے جنوبی سرے پر نلیہو سے تقریباً 17 میل (27 کلو میٹر) جنوب، جنوب مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ نلیہو ہوائی سلسلہ کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فعال آتش فشاں علاقہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد بھی مختلف شدت کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے دستیاب تمام اعدادو شمار کے مطابق ہوائی جزائر میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور زلزلے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہوائی جزیرہ، کاوئی اور اوہایو تک محسوس کیے گئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاپانی میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کا مشرقی علاقہ تھا، جس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں