جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش قبول کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کی گئی پی سی بی کی پیشکش کو قبول کیا، کرکٹ کے فروغ میں کردار پر پی سی بی نے فرنچائزز کو پیشکش کی تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 7ویں سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول ریونیو شیئر میں اضافے کی پیشکش کی گئی تھی، فرنچائزز کو ڈالر کا ریٹ مقرر کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، خوشی ہے تمام معاملات حل ہوچکے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ فرنچائز مالکان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب یہ بڑا قدم ہے۔

فرنچائز مالکان نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ پی ایس ایل ہم سب کے دل کے قریب ہے، 2016 کے بعد سے ہم نے پی ایس ایل کو اس مقام پر پہنچانے کے لیے محنت کی ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز مالکان نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا تصدیق ہے کہ ہم بہتر لیگ کیلیے پرعزم ہیں، ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں