تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آئی فون آرڈر کرنے والے شخص کو کیا ملا؟ ویڈیو وائرل

اکثر اوقات آن لائن خریداری کرنے والے افراد کے ساتھ دھوکا ہوجاتا ہے وہ منگواتے کچھ ہیں اور بھیج کچھ اور دیا جاتا ہے۔

بھارت میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے ای کامرس ویب سائٹ سے آئی فون 12 خریدا تھا لیکن اسے پانچ روپے والے ’دو صابن‘ بھیج دیے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمرن پال سنگھ نامی بھارتی شہری نے جیسے ہی باکس کھولا تو اس میں آئی فون کی بجائے دو صابن نکلے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن ای کامرس ویب سائٹ ایک قابل اعتماد برانڈ سمجھا جاتا ہے لیکن اس غلطی نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔

سمرن پال سنگھ نے کمپنی کی کسٹمر کیئر سروس سے رابطہ کیا تو کمپنی نے ڈیلیوری سروس کمپنی کے مذاکرات کے بعد اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ای کامرس کمپنی نے سنگھ کا آرڈر منسوخ کردیا اور رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آن لائن خریداری کے تجربات شیئر کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں نے ای کامرس ویب سائٹ سے 80 ہزار روپے میں کیمرا خریدا تھا لیکن میرے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ چھ سالوں سے ای کامرس ویب سائٹ سے خریداری کررہا ہوں لیکن میرے ساتھ بھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔‘

Comments

- Advertisement -