اشتہار

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ‘سب میرین کیبل’ کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، اب انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوجائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کیبل کی مرمت کا کام تکمیل کو پہنچا ہے، ملک میں مکمل طور پر سروس بحال کردی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فوجیرا کے قریب تکنیکی خرابی ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹر نیٹ اسپیڈمیں کمی کی شکایت تھی تاہم اب یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ذرائع نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ 40ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں