قومی کرکٹر اسد شفیق نے قومی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی پیش کردی، انہوں نے کہا پاک بھارت میچ مین جو ٹیم پریشر پر قابو پائے گی جیت اسی کی ہوگی۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تجربے کار کھلاڑیوں کا ہونا اچھی بات ہے، ہم سب کو ٹیم کی حمایت اور جیت کےلیے دعا کرنی چاہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو فائنل میں دیکھ رہا ہوں، بھارت کے ساتھ میچ کے دوران پریشر آئے لیکن قومی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔
- Advertisement -
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کے ساتھ مقابلے میں جو ٹیم پریشر برداشت کرلے گی جیت اسی کی ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔