پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

‘سعودی عرب نہیں آسکتے، تین برس کی پابندی’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ خروج وعودہ ویزے کی خلاف ورزی پر غیرملکی مملکت نہیں آسکتے ان پر تین برس کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے آن لائن استفسار کیا کہ 2 سال قبل خروج وعودہ پر مملکت سے جانے والے اب نئے ویزے پر دوبارہ لوٹ سکتے ہیں؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وہ تارکین وطن جو خروج و عودہ پر جا کر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے (کورونا کے استثنائی حالات کے علاوہ) انہیں ’خرج ولم یعُد‘ کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ کیٹگری میں جانے کی صورت میں غیرملکی بلیک لسٹ کردیے جاتے ہیں اور وہ تین سال تک مملکت نہیں آسکتے۔ خروج وعودہ قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی عرب آنے پر 3 برس کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ایسے افراد کے لیے ممنوعہ مدت کے دوران (تین برس ) دوبارہ مملکت آنے کی ایک ہی صورت ہے کہ ان کے سابق کفیل یعنی اسپانسر ان کے لیے نیا ویزہ جاری کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں برقرار ہیں، پاکستان سے مملکت جانے کے خواہش مند شہریوں کو پہلے اجازت یافتہ ممالک میں چودہ دن قیام کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں