اشتہار

اماراتی حکام نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکام نے ریٹائرڈ غیرملکیوں کو پانچ سالہ اقامہ جاری کرنے کا اعلان کردیا، تاہم اقامے کا اجرا چھ شرائط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ غیرملکیوں کو اقامے اجرا کیلئے طے کی گئیں چھ شرائط جن میں اہم ترین شرط مالی استطاعت ہے، جس کے تحت ریٹائرڈ افراد کو کم ازکم 10 لاکھ درھم یا مساوی رقم کے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ـ

شرط کے مطابق غیر ملکی شہری کو ڈپازٹ کی گئی رقم متحدہ عرب امارات منتقل کرنا ہوگی اور چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سالہ پیشہ ورانہ تجربے کا سرٹیفکیٹ اور سالانہ آمدنی 1 لاکھ 80 ہزار درہم یا مساوی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شرط میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو اپنی رنگین تصاویر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی جمع کرانی ہوگی، درخواست کی منظوری کے بعد اقامہ گزار اپنے اہل خانہ کا اقامہ بھی جاری کروا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں