سین ڈیگو : امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور یو پی ایس کمپنی کا ایک ٹرک ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال کردیا گیا۔
- Advertisement -
حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں جو دو انجن والا چھوٹا طیارہ سسیسسنا 340 اے اڑا رہے تھے۔
حادثے سے متعلق ایئرٹریفک کنٹرول نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے سے قبل پائلٹ کو کم اونچائی سے متعلق متنبہ کیا اور اونچائی بڑھانے کی شدت سے درخواست کی تھی۔