ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑ کر انہیں اپنی قسمت پر نہیں چھوڑ سکتی۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے افغانستان کے موضوع پر منعقدہ ’ جی 20 ہنگامی سربراہی اجلاس‘ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور اس موقع پر اظہارخیال کیا۔
صدر اردوان نے کہا کہ عالمی برادری افغان عوام سے منہ موڑنے اور انھیں اپنی قسمت پر چھوڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتی افغانستان میں پائیدار امن عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں ایک مخلوط حکومت کے قیام میں طالبان کی مدد کرنا چاہیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کی طرف سے پشت موڑنے اور اس ملک کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑنے جیسی کوئی آسائش حاصل نہیں ہے۔
طیب اردوان نے کہا کہ افغانستان کے حالات نقل مکانی کے خطرے میں اضافہ کررہے ہیں ترکی 50 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس میں سے 36 لاکھ شامی مہاجر ہیں۔ ہم افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔