اشتہار

طیارہ اچانک گھروں پرآگرا، وائرل ویڈیو نے دل دہلا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست کیلفورنیا میں طیارہ رہائشی آبادی گرنے کا ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے، طیارہ کی گھروں پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا ایک بڑا حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک طیارہ رہائشی علاقے میں گھروں پر گرا، جس کی لپیٹ میں ایک اسکول بھی آگیا، اس حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق دو انجن والا سیسنا 340 طیارہ میں چھ مسافر سوار تھے اس طیارہ نے ایریزونا کے یوما کیلئے پرواز بھری تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

کنٹرولر بار بار طیارے کو پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

معلومات کے مطابق طیارے کے دو انجن تھے اور رہائشی علاقے کے قریب آگ لگ گئی، ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز طیارے اور اس سے ملحقہ گھروں میں آگ بجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے، طیارہ کی آبادی میں گرنے کے دوران ایک ٹرک بھی اس کی زد میں آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں