پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں رواں سال 369 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں 369 شہری جاں بحق اور 18 ہزار 781 موبائل فون سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی صورتحال کے حوالے سے پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے جنوری سےستمبر تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں 369 شہری جانوں سے گئے جبلپ سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

سی پی ایل سی کے مطابق ستمبر تک 38 ہزار 637 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ مختلف کارروائیوں میں 2 ہزار 191 موٹر سائیکلیں ریکور ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر تک 18 ہزار 781 موبائل فون چھینےیاچوری ہوئے، جس میں سے پولیس نے1370موبائل فون ریکور بھی کیے۔

سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ 9 ماہ میں 1482 کاریں چوری ہوئیں یا چھینی گئیں، جس میں سے 366 کاروں کو مختلف کارروائیوں میں برآمد کرایاگیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 9 ماہ کے دوران اغوا کے 14، بینک ڈکیتی کا ایک اور بھتہ خوری کے 20 واقعات رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں