اشتہار

پہاڑ پر بنی ایڈونچر سے بھرپور سڑک (دل تھام کر ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں پہاڑ پر بنائی گئی سڑک ایک طرف انسانی عزم وہمت کی شاہکار ہے تو دوسری جانب سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے تھائی ہینگ نامی پہاڑ پر بنائی گئی سڑک ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح گاڑیاں خطرناک سڑک پر چل رہی ہیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک کو 50 برس قبل مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھ سے بنایا تھا، پہاڑی پر بنی خطرناک سڑک پر گاڑی چلانا آسان کام نہیں، مگر مقامی لوگ وہاں پر آسانی کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 50 سال پہلے چین کے مقامی گاؤں کے لوگوں نے اس پہاڑ پر اپنے ہاتھ سے سڑک بنائی تھی اور اب یہ ایک سیاحتی علاقہ بن چکا ہے۔

اس پہاڑی پر دنیا کی ایک بڑی ٹنل بھی بنی ہوئی ہے جسے کئی ممالک سے سیاح دیکھنے آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں