اشتہار

دنیا کی بہترین تصاویر کا مقابلہ، برفانی تودے پر محوِ استراحت ریچھ نے دل موہ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

برف کے ایک چھوٹے سے تودے پر خواب خرگوش کے مزے لینے والے قطبی ریچھ سے لے کر سمندر میں مچھلیوں کے درمیان تیرنے والے ایک سیاہ ہندوستانی کچھوے تک، شان دار تصاویر کی یہ ناقابل یقین کہکشاں دنیا کے چند بہترین فوٹوگرافرز کے کام کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ شان دار تصاویر دی گولڈن ٹرٹل فیسٹیول فوٹوگرافی مقابلے کے فاتحین نے کھینچی ہیں، اس میلے میں جنگلی حیات کی خوب صورتی کا جشن منایا جاتا ہے۔

تقریباً 4 ہزار فوٹوگرافرز نے گولڈن ٹرٹل فیسٹیول میں حصہ لیا، جو کہ سب سے بڑا بین الاقوامی ماحولیاتی تعلیمی منصوبہ ہے، جس میں دنیا بھر کے فوٹوگرافرز، ڈیزائنرز اور فن کاروں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اگرچہ اس مقابلے میں ایک سے ایک خوب صورت تصویر پیش کی گئی ہے، لیکن برفانی ریچھ کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، دنیا سے دور، گہرے سمندر میں چھوٹے آئس برگ پر اداس سوئے برفانی ریچھ کی تصویر نے ماحول اور جانوروں کی کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا، یہ تصویر مارِک جیکوسکی نے کھینچی تھی۔

مچھلیوں کے ساتھ تیرتا یہ سیاہ ہندوستانی کچھوا ہے، جس نے زیر آب دنیا کی کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا، یہ تصویر دمیتری کوف نامی فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔

بھیڑیے کی یہ تصویر جس میں وہ ایک پہاڑی بکری کا تعاقب کر رہا ہے، ہائی یوآن ٹونگ نے کھینچی، اس تصویر نے انیمل بیہیویئر کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔

درخت کی شاخ پر بیٹھے اس چمک دار رنگین پرندے کنگ فشر کی تصویر اینڈریس لوئس ڈومنگوز بلانکو نے لی ہے، اس نے فطرت بچوں کی نگاہوں میں کی کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتا۔

فوٹوگرافر نکولس ریمی نے سینگ والی شارک مچھلی کی یہ تصویر اس وقت کھینچی جب شارک نے ایک انڈا منہ میں دبایا اور کھانے ہی والی تھی، انڈرواٹر ورلڈ کیٹیگری میں اس تصویر کو تیسرا انعام ملا۔

اس تصویر میں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نظر آ رہی ہے، جو شارکوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے، انھوں نے ایک بڑی شارک کے گرد گھیرا بنایا ہوا ہے، اور اس کی پیمائش لینے کے ساتھ تصاویر بھی لے رہی ہے۔ لیکن یہ تصویر میگنس لونڈرگن نے لی، جس نے ہیومن اینڈ نیچر کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں