جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا دوپٹہ اوڑھے ایک لڑکی کو بلا رہی ہیں وہ لڑکی جیسے ہی ان کے پاس پہنچتی ہے تو وہ اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر رقص کرنا شروع کردیتی ہیں۔

- Advertisement -

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیدرآبادی آنٹیاں اس طرح کرتی ہیں۔‘

بھارتی ٹینس اسٹار نے ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو بہت ہی مزاحیہ ہے۔‘ ایک دوسرے صارف نے ثانیہ مرزا کی اداکاری کی تعریف کی۔‘

ثانیہ مرزا کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’ٹچ اٹ‘ چل رہا تھا اور مداح اسے ڈانس چیلنج کے طور پر لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ’ٹچ اٹ‘ گانا رواں سال ’کڈی‘ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، گانا دلکش دھن کی وجہ سے مشہور ہوگیا تھا اور اس گانے کے یوٹیوب پر 11 ملین سے زائد ویوز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں