منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

روسی صدر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان آرہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال آسان نہیں ہے، امریکی انخلا کے بعد طاقت طالبان کے ہاتھ میں آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد طالبان حکومت اپنے قوائد وضوابط لاگو کررہی ہے، افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی بیس سال سے افغانستان میں موجود گی سے تباہی ہوئی۔

دوسری جانب طالبان کا وفد ترکی کے لیے روانہ ہوگیا، ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر طالبان کا وفد ترکی کا دورہ کر رہا ہے، وفد میں وزیر خارجہ امیر خان متقی اور سہیل شاہین سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ عبد القہار بلخی نے بتایا ہے کہ ترک حکام سے ملاقات میں امداد، تجارت اور افغانستان کی صورت حال سے متعلق بات چیت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں