اشتہار

این اے 133: پی ٹی آئی کے امیدوار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے ‏لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے میدان میں ‏اتارا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور ‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Image

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں