جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے حیرت انگیز نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں98 فیصد بچے کامیاب قرار پائے، صوبے بھر میں 100 سے زائد بچوں نے 100 فیصد یعنی 1100 میں سے 1100 نمبر لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج میں اٹھانوے فیصد بچے کامیاب ہوئے ، صوبے بھر میں سو سے زائد طلبا جبکہ لاہور میں 64 طلبا نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبرز حاصل کئے۔

ملتان میں اڑتالیس، فیصل آباد میں چوبیس اوربہاولپورمیں بارہ طلباء ایسے ہیں جنہوں نے سو فیصد نمبرزیعنی گیارہ سومیں سے گیارہ سو نمبرحاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے بچوں کو تیتیس فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کو بھی پانچ فیصد گریس مارکس دیئے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں 1 لاکھ 89 ہزار 529 بچے شریک ہوئے، جن میں بانوے ہزار لڑکے جبکہ ستانوے ہزار پانچ سو اٹھائیس لڑکیاں شامل تھیں، کامیابی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والے بچوں یا تینتیس فیصد نمبروں پر مطمئن نہ ہونے والے بچے سپیشل امتحان دے سکیں گے۔ اسپیشل امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں