اشتہار

سعودی عرب کے بارے میں ایک اور بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 میں سعودی عرب 4.9 فیصد تک مزید ترقی کرے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے مملکت کی دوہزار بائیس کی ترقی کی پیش گوئی کو 3.3 فیصد سے بڑھا کر چار اعشاریہ نو فیصد کر دیا ہے۔ دسمبر 2021 تک اوپیک پلس کی پیداوار میں کمی کے بعد سعودی عرب کی ترقی 2022 میں تیل کے شعبے میں نمایاں بحالی کی وجہ سے ہوگی۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مستقبل میں سعودی عرب کی برآمدات کی شرح 9.6 فیصد بڑھ جائے گی جبکہ صنعتی پیداوار میں 5.4 فیصد اضافے کی توقع ہے جو اپریل کی پیش گوئی سے 2.4 فیصد سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

World Bank Definition

اسی طرح ویکسینیشن کی شرح میں بہتری، کورونا کی وبا سے متعلق پابندیوں کا خاتمہ اور سیاحت کے دوبارہ شروع ہونے سے ممکنہ طور پر مملکت کو 3.3 فیصد ترقی ملے گی جبکہ جی ڈی پی میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ خلیجی ممالک(جی سی سی) کا جی ڈی پی کی پیش گوئی بڑھا کر 4.7 فیصد کردی گئی۔

خیال رہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ نے گھریلو اخراجات اور سیاحت میں اضافے کے لیے تیزی سے ویکسین کے رول آؤٹ کا حوالہ دیا۔ 2022 کے لیے نجی اخراجات میں اضافہ اپریل 2021 کی پیش گوئی میں 2.2 فیصد سے تبدیل ہو کر اکتوبر کی رپورٹ میں 3.8 فیصد ہوگیا۔ برآمدات کی شرح میں بھی مملکت اوپر جائے گا۔

بینک کی رپورٹ میں کویت کے لیے 2022 کی ترقی کی پیش گوئی 3.6 فیصد سے بڑھ کر 5.3 فیصد ہوگئی جبکہ قطر کے لیے 2022 کے لیے ترقی کا تخمینہ 0.7 فیصد بڑھ کر 4.8 فیصد تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں