جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالا : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی ، حسنین سرفراز کےانٹرمیڈیٹ میں 820 نمبر آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالا میں ایف ایس سی کےطالبعلم نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسنین سرفرازکےنمبرساتھی کلاس فیلوزسےکم تھےجس پردلبرداشتہ تھا، حسنین سرفراز کےانٹرمیڈیٹ میں820 نمبرآئےتھے۔

- Advertisement -

خیال رہے لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کے نتائج کا اعلان کیا تھا ، نتائج میں اٹھانوے فیصد بچے کامیاب ہوئے ، صوبے بھر میں سو سے زائد طلبا جبکہ لاہور میں 64 طلبا نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبرز حاصل کئے۔

چیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے بچوں کو تیتیس فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کو بھی پانچ فیصد گریس مارکس دیئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا تھا کہ غیر حاضر رہنے والے بچوں یا تینتیس فیصد نمبروں پر مطمئن نہ ہونے والے بچے سپیشل امتحان دے سکیں گے، اسپیشل امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں