جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کتے نے 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر پالتو کتے کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جسے دیکھ کر8 لاکھ سے زائد صارفین حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیک نامی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو ’پکڑا گیا‘ کے عنوان سے شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک معصوم پالتو کتے کو کھانا چوری کرتے اور پکڑے جانے پر شرمندہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باروچی خانے کے سلب پردو برتنوں میں کھانا رکھا ہوا ہے، ان باکسز کو مالک نے پیچھے کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا تھا تاکہ کتا یہاں تک نہ پہنچ سکے۔

کتے نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ٹانگوں پر کھڑے ہوکر ایک پیر سے سہارا لیا اور دوسرے کو آگے بڑھا کر کھانے کا برتن اپنے قریب کر کے اسے منہ سے پکڑ لیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر اب تک صارفین نے مختلف انداز سے تبصرے کیے، کچھ کا یہ ماننا ہے کہ کتا بھوک کی شدت کی وجہ سے اس طرح کھانا حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید صارفین نے پکڑے جانے پر کتے کی معصومت کی تعریف بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں