اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گیلپ پاکستان سروے کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔
اسد عمر نے لکھا کہ سروے کے مطابق 86 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا پر جلد قابو پالیا جائے گا، عوام کے اس اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں لیکن یہ جب ممکن ہوگا کہ اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے۔
سروے کے مطابق 86٪ عوام سمجھتے ہیں کہ کرونا پر جلد قابو پا لیا جائے گا. عوام کے اس اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں، لیکن یہ جب ممکن ہو گا اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے. ورنہ سردی کے ساتھ کرونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے https://t.co/Q9VavvhUwK
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کےکم پھیلاؤ اور ویکسینیشن مہم کےتناظر میں ایک دن کی لازمی بندش ختم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کورونا پابندیوں میں نرمی، ایک روز کی لازمی بندش ختم
اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈورشادیوں میں 400 کے بجائے 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائےگی۔
این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے۔