منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ریچھ کو موت کے منہ سے کیسا بچایا گیا؟ ویڈیو نے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک شخص نے مشکل میں پھنسے ریچھ کی جان بچا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

امریکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں ایک ریچھ کا منہ ٹب میں پھنسا ہوا ‏دکھائی دے رہا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلاسٹک کے ٹب میں سر پھنسنے کی وجہ سے ریچھ مشکل ‏میں ہے اور وہ اپنی اس پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

- Advertisement -

جھیل میں نہاتے ہوئے سیاہ ریچھ کو اس اچانک آئی مصیبت نے گھیر رکھا ہے اور سرتوڑکوششوں کے باوجود وہ اس ‏میں ناکام رہا۔

یہ منظر دیکھ کر کشتی میں موجود شخص اس کی مدد کو آگے بڑھا اور موقع پاتا ہی ٹب کو کھینچ کر سر سے ‏اتار دیا۔ ٹب سے چھٹکارا پانے کے بعد ریچھ باآسانی لوٹ گیا۔

لوگوں نے مشکل وقت میں ریچھ کی مدد کرنے والے شخص کی کوششوں کو سراہا ہے اور اس کے لیے نیک تمناؤں ‏کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں