بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔

میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔

میٹرک کے امیدواران کے لیے اسپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا، امیدواران اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک ادا کر سکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔

سرگودھا

بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سرگودھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سرگودھا میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں 84422امیدواروں نے حصہ لیا، جب کہ کرونا پالیسی کے تحت 82593 امیدوارپاس قرار پائے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 97.83 فی صدرہا۔

ساہیوال

تعلیمی بورڈ نے ساہیوال نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا ہے، نتائج کو تعلیمی بورڈ ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیا گیا۔

میٹرک امتحانات میں 85 ہزار 339 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 84 ہزار 683 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.22 فی صد رہا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں