منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں بابر اعظم کے فیورٹ کھلاڑی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کے نام بتادیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دبئی سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں ‏کپتانی کرنا چیلنج ہے، ورلڈ کپ پہلی بار کھیل رہا ہوں اور خوشی ہے کہ ایونٹ میں کپتانی کررہا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ایونٹ میں اچھا کرنا ہے، اچھی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے، ‏ٹورنامنٹ سے قبل فارم اچھی ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کین ولیمسن بیٹنگ اور حسن علی بولنگ میں فیورٹ ہیں۔

محمد رضوان سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ان کے ساتھ اچھی کیمسٹری بن گئی ہے ‏کوشش ہوگی کہ رضوان کے ساتھ لمبی اننگز کھیلوں۔

صہیب مقصود کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شعیب ملک کے حوالے سے کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ شعیب ملک تجربہ ‏کار کھلاڑی ہیں اور ان کا شمار فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، شعیب ملک کو حتمی الیون میں کھلانے سے متعلق ہمیں ابھی ‏پلان بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑیں، شعیب ‏ملک، فخر زمان اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کل سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر ‏کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں