تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی کا ہارٹ‌ اٹیک سے انتقال

ممبئی: بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجی ٹرافی کی فاتح ٹیم اوربھارت کی سابق انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی رکن اوی بروٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیے، انہیں رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں تیز سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے 29 سالہ کرکٹر  کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوی کو دل میں تکلیف کے باعث جمعے کے روز اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔

کرکٹ کریئر پر ایک نظر

اوی بروٹ نے فرسٹ کلاس کریئر میں ریاست ہریانہ اور گجرات کی نمائندی کی، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے نوجوان کھلاڑی لیگ بریک اسپنر بھی تھے۔

بروٹ نے 38 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، 38 لسٹ اے میچ اور 20 گھریلو ٹی-20 میچ کھیلے۔ وہ ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے اور انھوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 1547 رن بنائے، لسٹ اے میں 1030 رن بنائے، اور ٹی-20 میں 717 رن بنائے۔

Comments

- Advertisement -